BBC Urdu TV

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات پر یوم آزادی14اگست کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات پر یوم آزادی14اگست کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری،

ضلع بھر میں یوم آزادی 14اگست کی تقریبات پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند افسران و جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے،

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے 05 ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت 410 جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،

امن و امان کے قیام کےلئے ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کی ٹیمیں بھی گشت کرتی رہیں گی،

خواتین اور فیملیز کے تحفظ کے لئے تفریحی مقامات پر بھی پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں،

ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پکٹس اور سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دیں گئیں ہیں،

یوم آزادی کی تقریبات اور ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،

کسی کو بھی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version