BBC Urdu TV

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،

ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 11 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا،

گداگر ملزمان میں شوکت علی، ملازم حسین، اللہ دتہ، سوداگر، منتظر خان، عائشہ مائی، وزیراں مائی، ثناء بی بی، ارم بی بی، رشیدہ بی بی اور حسینہ کو گرفتار کر لیا،

گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ویگرینسی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،

ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر چل پھر کر عوام الناس کے لئے خلل پیدا کرتے اور زبردستی بھیک مانگتے تھے،

شہریوں سے التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں،

Exit mobile version