جہلم(ملک وسیم اختر )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،ضلع بھر میں 23 پیشہ ور بھکاری گرفتار،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو تنگ کرنے والے بھکاریوں کے حوالے سے گرفتاری کا حکم دیا تھا،
ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا جس پر ڈی پی او جہلم نے فوری احکامات جاری کیے اور 24 گھنٹوں میں 23 پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے گئے،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،
پیشہ ور بھکاری ناصرف مختلف شاہراؤں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
شہریوں سے التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں،
