ڈی پی او جہلم شاکرحسین داوڑ کی پنڈدادنخان میں کھلی کچہری
غریبوال کے 60 سالہ بزرگ محمد اسلم اور اس کی بیوی کی اپنے تین بیٹوں کے خلاف دھائی
بیٹے میری جائیداد پر قبضہ کرنے کے لئے مجھے اور میری بیوی کو نہ صرف مارتےپیٹتے بلکہ قتل کرنا چاہتے ہیں
باپ کی دھائی
ڈی پی او شاکرحسین داوڑ نے فوری طور پر والدین پروڈکشن بل کے تحت تینوں بیٹوں پر پرچے کے آرڈر جاری کر دیئے
پنڈدادنخان: ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کی گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان سکول میں کھلی کچہری تھانہ للہ ؛تھانہ پنڈدادنخان تھانہ ؛ جلالپور شریف ؛ سٹی پنڈدادنخان ؛دھریالہ جالب چوکی کھیوڑہ اور پولیس سے متعلقہ تمام ڈیپارٹمنٹ کے افراد موجود تھے تحصیل بھر سے خواتین و حضرات نے اپنی شکایات کے لئے لیے کھلی کچہری میں میں شرکت کی کھلی کچہری تقریبا دو گھنٹے جاری رہی
سب سے زیادہ شکایات تھانہ جلالپورشریف کی حدود سے دیکھنے میں آئی؛ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کی طرف سے شکایات کندگان کی شکایات سننے کے بعد موقع پر احکامات صادر کیے زیادہ تر معاملات کو شکایت کنندگان کی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ تھانے اور ڈی ایس پی کے حوالے کیا گیا جب کہ اس موقع پر غریب وال سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ بزرگ محمد اسلم کی بیگم نے کھلی کچہری میں اپنے تین بیٹوں کے خلاف دھائی دیتے ہوئے کہا کے میرے بیٹے جائیداد کی خاطر مجھے مارتے پیٹتے ہیں اور قتل کرنا چاہتے ہیں مجھے ان سے بچایا جائے جس پر ڈی پی او شاکر فوری طور پر پنڈدادنخان کے ایس ایچ او ملک نثار کو حکم دیا کیا کہ تینوں بیٹوں کے خلاف والدین پروٹیکشن بل کے تحت پرچہ درج کرکے بزرگ کے بیٹوں کو گرفتار کرکے کے پابند سلاسل کیا جائے۔۔۔۔
پنڈدادن خان۔,۔،۔رپورٹ عمران حیدرببلی
