BBC Urdu TV

ڈی پی او جہلم اور پرائیوٹ سکولز کے نمائندگان کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے احسن اقدام،

ڈی پی او جہلم اور پرائیوٹ سکولز کے نمائندگان کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یاداشت کے تحت حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات حاصل ہوں گی،

مفاہمتی یادداشت میں البدر اسلامک سکول کھیوڑہ، الائیڈ سکول و پنجاب کالج پنڈ دادنخان، منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال، سینا اکیڈمی سوہاوہ، پنجاب پبلک سکینڈری سکول للہ، غزالی ماڈل سکینڈری ماڈل سکول فار بوائز اینڈ گرلز للہ ٹاؤن، بیگم صفیہ نواز تعمیر ملت گرلز ہائی سکول للہ، برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ پنڈ دادنخان، صفا پبلک ہائی سکول للہ ٹاؤن، دی نالج سکول جہلم شامل ہیں،

یادداشتوں کے تحت 50 فیصد سے لیکر 100 فیصد تک داخلہ فیس، ماہانہ فیس، کتابوں اور وردی کی خریداری کی مد میں رعایت دی جائے گی

فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،پولیس افسران کے بچوں کی تعلیم و تربیت کی سہولیات کی بہترین فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version