ڈی پی او آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچز اور محرران تھانہ جات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچز اور محرران تھانہ جات نے شرکت کی۔ڈی پی او جہلم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ایف آئی آر کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائےاورقانون کی عملداری لازم ہے جس پر من و عن عمل کیا جائے گااور اس کے ساتھ منشیات فروشوںاور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔
پولیس کے جوانوں اور افسران کی ویلفیئر کے لئے تمام ممکنہ اقدام اٹھائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم () ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہداء پولیس کی فیملیز سے ڈی پی او آفس جہلم میں ملاقات کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، شہداء ہمارے محسن ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اپنی فورس خصوصاًشہدا ء کی فیملیز کے ساتھ کھڑا ہوں، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہداء پولیس کی فیملیز سے ڈی پی او آفس جہلم میں ملاقات کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں،شہداء کے بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ، شہداء کی فیملیزکی ویلفیئر کے لیے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے گی، آخر میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہدا فیملیز میں تحائف تقسیم کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
