BBC Urdu TV

ڈی پی او آفس جہلم میں لوئر کلاس کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او آفس جہلم میں لوئر کلاس کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے پولیس افسران سے خطاب کیا،

لوئر کلاس کورس میں 28 پولیس افسران پاس آوٹ ہوئے ہیں جن میں 04خواتین پولیس افسران بھی شامل ہیں،

ڈی پی او جہلم نے پاس آوٹ ہونے والے پولیس افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازنے کا اعلان کیا،

آپ کے اچھے مستقبل کے لئے دعا گو ہوں، امید ہے آپ اپنی بہترین صلاحیتیں شہریوں کی خدمت اور حفاظت کےلئے بروئے کار لائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version