BBC Urdu TV

ڈی جی زوہرا اسلم ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر بینظیر یکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرز کا دورہ

ڈی جی زوہرا اسلم ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر بینظیر یکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرز کا دورہ۔

جہاں پر انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور جاری قسط کی تقسیم کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواہ زوہرا اسلم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرز کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور جاری قسط کی تقسم کے عمل کا بھی معائنہ کیا ، جس پر انہوں نے تمام انتظامات تقسیم کے عمل کو تسلی بخش پایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواہ زوہرا اسلم نے اس موقع پر سٹاف کو بینیفشریز کیساتھ مزید اچھا برتائو کرنے کی بھی ہدایات دیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایم )سائوتھ زون شفیع اللہ خان کنڈی بھی تھے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواہ زوہرا اسلم نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 1لاکھ 30ہزار خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسی طرح وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بھی تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،جبکہ بچوں کی بلوغت کے حوالے سے نشونما سنٹرز بھی قائم کئے گئے ،جہاں بچوں کو بلوغت کے حوالے سے خوراک بھی فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مزید خواتین کو موجودہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے سنٹرز کھولیں ، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک بھی ملاقات کی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری قسط کی تقسیم کے دوران بہترین انتظامات اور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Exit mobile version