BBC Urdu TV

ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم زراعت بلوچ کا پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ

ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم زراعت بلوچ کا پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ۔

جوانوں سے ملاقات کی۔ریکارڈ کی پڑتال اور ملازمین کے حاضری ریکارڈ کو چیک کیا۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ نے بلین ٹری منصوبے کے تحت پٹرولنگ پوسٹ پر لگائے جانیوالے پودوں کی آبیاری و نگہداشت کا بھی معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک اکا و ملازمین کی بہترین پٹرولنگ گشت اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئیے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراھا اور آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی سو فی صد درست طریقے سے ادا کرنے کی تلقین کرتے ھوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب ھائی وے پٹرولنگ کا طرہ امتیاز ھے فرائض میں غفلت برتنے پر افسران بالا کی طرف سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔تمام انچارج چوکیات عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اور دوران گشت و پڑتال عوام کی سہولت کا خاص خیال رکھیں۔روڈ پر خراب ھونے والی گاڑیوں خصوصا فیملیز والی گاڑیوں کو اس وقت تک اکیلا نہ چھوڑیں جب تک کہ موٹروے پولیس ان کی امداد کیلئیے موقع پر نہ پہمچ جائے۔یا مقامی مکینک تک متاثرہ گاڑی والی فیملی کی رسائی ممکن نہ ھو جائے۔
اوور لوڈ گاڑیوں اور بغیر اوگرا سے این او سی حاصل کئیے نصب شدہ سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version