BBC Urdu TV

ڈی ایس پی لالہ موسی کی جامعہ مسجد ابوزغفاری لالہ موسی میں کھلی کچہری

*ڈی ایس پی لالہ موسی کی جامعہ مسجد ابوزغفاری لالہ موسی میں کھلی کچہری*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر صغیر حسین کے ہمراہ جامع مسجد ابو زر غفاری لالہ موسی میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرواٸی۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پولیس عوامی خدمت اور جان و مال کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ادارہ ہے۔کراٸم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ اپنے ارد گرد جراٸم پیشہ عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر پر نظر رکھیں جراٸم کے خاتمے اور کسی بھی ایمرجنسی کے لیے پولیس کو 15پر اطلاع دیں۔ تاجر برادری اپنے ملازم یا کرایہ دار رکھنے سے پہلے انکی تھانہ میں رجسٹریشن لازمی کرواٸیں۔دیہاتی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں۔مزید کہا کہ اپنےسکول کالج جانے والے بچوں پر توجہ دیں کہ کہیں وہ کسی جرم میں ملوث تو نہیں ہو رہے۔بچوں کو موٹر ساٸکل پر ون ویلینگ اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا فعل سے روکیں۔پولیس عوام کے تخفظ کے لیے ہر وقت پیش خدمت ہے۔۔

Exit mobile version