BBC Urdu TV

ڈی ایس پی ایڈمن لیگل راولپنڈی چوھدری شعیب عقیل کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SP)کے عہدے

قابل افسران ، شہداء ،اورغازیوں کی سرزمین علاقہ ڈومیلی کا ایک اور بڑا اعزاز۔

تھانہ ڈومیلی کے علاقے بنگیال گاؤں سے تعلق رکھنے والے ھر دل عزیز اور فرض شناس آفیسر ڈی ایس پی ایڈمن لیگل راولپنڈی چوھدری شعیب عقیل کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SP)کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

چوھدری شعیب عقیل کا شمار پنجاب پولیس راولپنڈی کے قابل ،ذھین، اور فرض شناس ،افسران میں ھوتا ھے۔چوھدری شعیب کے چھوٹے بھائی سب انسپکٹر چوھدری مختار جٹ بھی جھلم پولیس کی سپیشل برانچ میں اپنے فرائض منصبی ادا کر رھے ھیں۔

چوھدری شعیب عقیل کے ایس پی رینک پر ترقی پانے کی خبر سنتے ھی صحافی برادری ،محکمہ پولیس کے افسران، عزیزواقارب ، سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے لامتناھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ھے۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version