BBC Urdu TV

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کے زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کے زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ،87 انٹر کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلان کو ASI کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

عوام کی خدمت کرکے انکی دعائیں حاصل کریں اور محکمہ کا نام روشن کریں۔محمد اعجاز خان

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اس کمیٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور محمد عمر، پی ایس او امتیاز علی، آفس سپرنٹنڈنٹ نزاکت خان، اسٹیبلشمنٹ انچارج دلاور اور اے سی آر کلرک ظفر خان نے شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے ہزارہ بھر سے 100 انٹر کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلان پیش ہوئے جن میں سے 87 ہیڈکانسٹیبلان کو محکمانہ قوائد و ضوابط پورے کرنے پر ASI کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، دیگر اہلکاران کو محکمانہ قوانین پورے کرنی کی ہدایت۔ ترقی پانیوالے تمام اہلکاران ہزارہ ریجن میں مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ترقی حاصل کر نے والے تمام پولیس اہلکاران اور انکے اہلخانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنے فرائض منصبی کو پہلے سے اچھے انداز اور پروفیشنل انداز میں سرانجام دیں اپنے بہتر اخلاق اور کردار سے اپنے محکمہ کیلئے عزت کا باعث بنیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس کا محکمہ کام کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے جس کے زریعے لوگوں کی خدمت سے ثواب اور دعائیں بھی حاصل کر سکتے ہیں، مظلوم لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں، عام عوام کے لئے اذیت بننے کے بجائے انکی خدمت کر کے دعائیں حاصل کریں تاکہ آپ کی وجہ سے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند ہو لوگ آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں،اپنی اہلیت کو عوام اور محکمہ کی فلاح کیلئے صرف کریں۔

Exit mobile version