BBC Urdu TV

ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو بیلارس میں روزگاردینے پرمفاہمت ہوئی، زرعی مشینری بھی پاکستان میں بنے گی۔وزیراعظم

ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو بیلارس میں روزگاردینے پرمفاہمت ہوئی، زرعی مشینری بھی پاکستان میں بنے گی۔وزیراعظم

پنجاب اسپیڈ بھی پاکستان اسپیڈ تھی اور اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے، افغان حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کولگام ڈالے۔شہباز شریف

لندن(نمائندہ صغیر عالم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو بیلارس میں روزگاردینے پرمفاہمت ہوئی، پنجاب اسپیڈ بھی پاکستان اسپیڈ تھی اور اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دورہ بیلا روس میں زراعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے بے پناہ ذخائر ہیں، معدنیات کے حوالے سے مشینری بیلاروس میں بنتی ہے، زرعی مشینری کیلئے بیلاروس کی کمپنیوں سے جوائنٹ وینچرکریں گے، بیلا روس کی ذراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے اور بیلاروس میں بننے والی زرعی مشینری بھی پاکستان میں بنے گی۔ان کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو بیلارس میں روزگار دینے پر مفاہمت ہوئی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغان عبوری حکومت کو کہا دوحا معاہدے پر عمل کریں، افغان حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کولگام ڈالے، ہم پر منحصر ہے کہ اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہے یا تنازعات کے ساتھ، دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر چل رہے ہیں، پنجاب اسپیڈ بھی پاکستان اسپیڈ تھی اور اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے، ترقی کرتا اورخوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کنونشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا، کنونشن اوورسیز پاکستانیوں سے بات چیت کرنے کا بہت شاندار موقع ہے، کنونشن میں اووسیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات کو سنیں گے اور جس قدر ہوسکا عمل کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا پاکستانی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس سال ترسیلات زرمیں کافی اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Exit mobile version