اسلام آباد(طلحہ راجہ )ڈیپارٹمنٹ اف سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن, مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام اباد کی طرف سے نئے انے والے اور ڈگری مکمل کر لینے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید الحسن چشتی صاحب وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام اباد تھے۔پروگرام کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر فہیم اللہ خان صاحب چیئرمین سپورٹ سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر سرپرستی اسلام اباد کے ایک پرکشش مقام شکرپڑیاں میں کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹ میں کثیر تعداد طلبہ و طالبات کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ کی باقی پروفیسر صاحبان جن میں ڈاکٹر رحمت گل صاحب،ڈاکٹر مہوش منظور صاحبہ اور ڈاکٹر عرفان اللہ صاحب نے شرکت کی۔
تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ مس صائمہ صاحبہ سی آر( ایم فل ) فرسٹ سمسٹر نے حاصل کی ۔اس کے علاوہ پروگرام میں دیگر پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز جن میں شاکر صاحب، قاسم صاحب، عادل صاحب، مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ شکیل جبران صاحب، افتاب صاحب نے اپنے تعلیمی سفر کے متعلق خیالات کا اظہار کیا ۔
اساتذہ کو اور پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن صاحب کو پھول پیش کیے گئے
ڈیپارٹمنٹ اف سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن
