BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں

ڈیرہ غازی خان چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلعی آفس مستقبل پاکستان پارٹی ڈیرہ غازی خان میں 14 اگست جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے نوجوانوں کے ہمراہ 14 اگست جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئی عامر محمود قریشی اور ان کی پوری ٹیم کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے جشنِ آزادی کی پرمسرت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ عظیم دن ہمیں نہ صرف اپنی آزادی کی یاد دلاتا ہے بلکہ ہمیں اپنے پیارے وطن کی حفاظت، ترقی، اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے۔
جنوبی پنجاب، جو پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے، نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر اپنے علاقے کی خوشحالی اور بہتری کے لیے انتھک محنت کریں گے۔ ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
عامر محمود قریشی اور ان کی ٹیم اس موقع پر جنوبی پنجاب کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہم مل کر ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔ آئیے اس دن کو نہ صرف جشن منانے کے طور پر یاد رکھیں بلکہ اپنے وطن کی بہتری کے لیے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کریں۔

پاکستان زندہ باد

Exit mobile version