BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان : مستقبل پاکستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان ٹکٹ ہولڈر پی پی 289 عامر محمود قریشی

ڈیرہ غازی خان : مستقبل پاکستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان ٹکٹ ہولڈر پی پی 289 عامر محمود قریشی نے مختلف سکولوں میں داخلہ لینے والے نئے بچوں میں مختلف تعلیمی تحائف تقسیم کئے سکول بیگز کاپیاں کتابیں پین پینسل لنچ بکس واٹر بوتلیں دی گئیں تاکہ ان نئے پاکستان کے معماروں میں تعلیم کے لیے دلچسپی پیدا ہو سکے اس دوران عامر محمود نے کہا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور پارٹی چیئرمین انجنیئر ندیم ممتاز قریشی صاحب کی خصوصی ہدایت پر پورے پاکستان میں یہ کام کیا جائے گا کیونکہ یہ ہمارا منشور بھی ہے کہ یہ بچے پڑ لکھ کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کرسکیں
عامر محمود نے مذید کہا کہ چیئرمین مستقبل پاکستان انجنیئر ندیم ممتاز قریشی کا پیغام پورے ملک میں پہنچایا جائے گا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اچھی ہوگی تو قوم ترقی کرے گی عامر محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف قوم کی خدمت کرنا ہے آخر میں بچوں نے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئی

Exit mobile version