BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان ڈویژنل صدر عامر محمود

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان ڈویژنل صدر عامر محمود قریشی نے کہا

کہ پوری قوم نے دھرنے کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے احتجاج اور دھرنا کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کرتے ہیں پوری دنیا میں پرامن احتجاج کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں دھرنا احتجاج سے قوم کا بڑا نقصان ہو رہاہے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن احتجاج اسمبلی کے فلور پر کیا جائے سڑکوں پر نہیں کیا جاتا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاجی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقداماکرنے ہونگے پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے اور نوجوان نسل اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں عمران خان نے نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے اور اب پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے مستقبل پاکستان پارٹی ہی پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے میدان میں اتر آئی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی مستقبل پاکستان پارٹی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی

Exit mobile version