BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا

کہ موجودہ حکومت کے تمام MNA اور MPA عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بڑی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں حکومت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے تاکہ اقتدار یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر منتقل کیا جائے اور چیئرمین اور جنرل کونسلر اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کریں عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایم پی اے اور ایم این اے کے پاس ٹائم ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کریں پوری دنیا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام لوکل گورنمنٹ کی سطح پر کئے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان یہ فنڈز ایم پی اے اور ایم این اے کو دیے جاتے ہیں جبکہ ایم پی اے اور ایم این اے کا کام صرف اور صرف اسمبلیوں میں بیٹھ کر مک اور قوم کے مفاد میں بہتر قانون سازی کرنا ہے اور پورے ضلع کی انتظامیہ کو بھی انکے انڈر میں کردیا جاتا ہے جبکہ مستقبل پاکستان پارٹی اس سسٹم کے خلاف ہے اور مستقبل پاکستان پارٹی کے چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نے ہمیشہ بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنا موقف واضح طور پر بیان کیا ہے

Exit mobile version