ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا
کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں اور ملک کے غریبوں سے وعدہ کیا تھا کہ1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن قوم کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا اور آیندہ بھی انہوں نے پاکستان کی عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کرنا عوام اب نیا پاکستان نہیں بلکہ پاکستان کا مستقبل چاہتی ہے اور اس ملک کے بہتر مستقبل کے لیے چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب سے بہتر لیڈر کوئی بھی نہیں ہے عامر محمود نے مزید کہا کہ چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی اعلی تعلیم یافتہ اور ایم اے عربی ہیں اور ندیم ممتاز قریشی صاحب چاہتے ہیں پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل بہتر ہو پاکستان دنیا میں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے انکی زندگی کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستان صنعتی شعبہ میں سب آگے بڑھ جائے اور نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار مل جائے ندیم ممتاز قریشی کی محنت ایک دن ضرور رنگ لائے گی پاکستان زندہ باد مستقبل پاکستان پارٹی
