ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کو پہلی بار دو ایم پی اے گفٹ میں دیے گئے جنرل انتخابات کے 8 ماہ گزر جانے کے بعد بھی دونوں ایم پی اےاپنے حلقہ کی عوام کے لیے کوئی بھی ترقیاتی کاموں کا ایک بھی منصوبہ نہیں لاسکے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 289 کے موجودہ ایم پی اے نے اپنے حلقہ کی عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور آج تک شہر داروں سے رابطہ بھی نہیں کیا شہر داروں کے مسائل آج تک حل نہیں ہوے ہیں شہر داروں کو سیوریج سوئی گیس واٹر سپلائی بجلی کی بندش کے مسائل درپیش ہیں ڈیرہ پھلاں دا سہرا کے دعوے دار کہاں ہیں مستقبل پاکستان پارٹی نے ہمیشہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کی بات کی ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور یہی مستقبل پاکستان پارٹی کا منشور ہے چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نظریہ بھی ہے
