BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بھی یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی ہے جس کی قیادت سینئر رہنما مستقبل پاکستان ڈیرہ غازی خان ٹک ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عامر محمود نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کا اہم کردار ہوتا ہے فیکٹری ہو یاکارخانے ہو یہ سب مزدوروں سے ہی چلتے ہیں ‏ محنت کشوں کو سلام۔ مزدوروں کے حقوق کی دنیا میں پہلی آواز ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند کی اور حکم دیا کہ مزدور کو اس کا حق اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو عامر محمود نے مذید کہا کہ یکم مئی عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،اسلام نے عالمی لیبر قوانین کے نفاذ سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق بارے اصول طے کر دیے تھے اور کہا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی اُس کی مزدوری ادا کر دی جائے،انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی میں مزدوروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، مزدوری کے غیرمنصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل درپیش ہیں، محنت کشوں کو کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی جیسے مسائل کا بھی سامنا حکومت کو چاہیے کہ وہ محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور ان کا استحصال کرنے والوں کو قانون کے مطابق کڑی سزائیں دلوائی جائیں ریلی میں چوہدری محمد فہیم شیخ سراج عامر شیخ محمد بلاول شیخ معاز عبید قریشی عزیز علی نے شرکت کی

Exit mobile version