BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر سپورٹس ونگ شیخ سراج عامر اور ضلعی جنرل سیکریٹری

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر سپورٹس ونگ شیخ سراج عامر اور ضلعی جنرل سیکریٹری سپورٹس ونگ شیخ بلاول ریاض نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سپورٹس پر خصوصی توجہ دیں ڈیرہ غازی خان میں کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کیا جائے خاص طور پر کرکٹ اور ہاکی پر توجہ دی جائے سراج عامر نے مزید کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کرکٹ اسٹیڈیم آج ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے جسے فوری طور پر بحال کیا جائے اور ڈسٹرکٹ لیول پر کرکٹ کلبوں کے ٹورنامنٹ کرائیں جائے جس سے ڈیرہ غازی خان کے نوجوانوں کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا اس دوران شیخ بلاول ریاض نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تمام رجسٹر کلبوں کی رجسٹریشن کو مکمل طور پر درست کیا جائے اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ سطح ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے آخر میں شیخ سراج عامر نے کہا کہ چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نے ہمیشہ کھیلوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور ملتان میں کرکٹ اور فٹبال کے ٹورنامنٹ کرائیں ہیں

Exit mobile version