BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی سپورٹس ونگ کے ضلعی صدر شیخ سراج عامر اور ضلعی جنرل سیکریٹری

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی سپورٹس ونگ کے ضلعی صدر شیخ سراج عامر اور ضلعی جنرل سیکریٹری سپورٹس ونگ شیخ بلاول ریاض نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں نہ آنا شائقین کرکٹ کو مایوس کیا ہے اور بھارت ہمیشہ سے ہی کھیل میں سیاست اور انتہاپسندی کو شامل کیا جو کہ درست نہیں ہے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت بھی نہیں دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ چیمپئن ٹرافی میں میچ بھی کھیلنا چاہتا ہے جو انتہائی افسوس ناک بات ہے سراج عامر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ کرکٹ کھیل کو سپورٹ کی ہے جوکہ قابل ذکر بات ہے اس دوران ضلعی جنرل سیکریٹری سپورٹس ونگ شیخ بلاول ریاض نے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی میں دنیا کے تمام تر ممالک میں سب سے آگے ہے جو بھی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو یاد کرتے ہیں اور تعریف بھی کرتیں ہیں آخر میں شیخ سراج عامر نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کا چیمپئن ٹرافی میں کرکٹ میچ لاہور میں کھیلا جاتا تو شائقین کرکٹ لاہور میں بھارت کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال بھی کرتے اور شائقین کرکٹ لاہور میں کرکٹ میچ سے اینجوائے بھی کرتے پاکستان زندہ باد

Exit mobile version