ڈیرہ غازی خان سے سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں لیکن صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوے ہیں جس کی وجہ سے عوامی نمائندے اپنے حلقہ کی خدمت کرنے سے محروم ہو گیے ہیں ہم پنجاب حکومت سے مطابہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ 5 دسمبر 2015 میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں لیکن اس کے بعد نہ ہی PTI کی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا اور نہ ہی ن لیگ کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں جکہ ن لیگ کے دور بلدیاتی انتخابات پارٹی کی بنیاد پر ہوے ہیں اور باقی صوبوں میں بھی پارٹی کی بنیاد پر انتخابات کرائیں گے ہیں لیکن اب ن لیگ پنجاب غیر جماعتی انتخابات کیوں کرا رہی ہے اب بھی پنجاب میں پارٹی کی بنیاد پر الیکشن ہونے چاہئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں اور چئیرمین کونسلر ہی عام آدمی کے مسائل حل کرتے ہیں بدقسمتی سے پاکستان میں تمام تر ترقیاتی منصوبوں کا اختیار MPA اور MNA کو دیا جاتا ہے جبکہ ان کام صرف اور صرف اسمبلی میں بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہے
ڈیرہ غازی خان سے سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان
