ڈیرہ غازی خان سے سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA 185 ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں 22 سو روپے من والی گندم کا ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگا ہے پنجاب کے شہروں میں آٹا 110 روپے کلو تک جا پہنچا ہے جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم سٹاک کرنے والوں کے خلاف نوٹس لیں اور گندم کی قیمتوں کو کم کیا جائے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ غریب آدمی کے پاس اب روٹی ہی رہ گئی ہے فروٹ اور میوا جات تو پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے اب روٹی کو بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے اس سال پاکستان میں گندم کی فصل بہت زیادہ ہوی تھی اور باہر کے ملکوں سے بھی گندم خریدی کی گئی تھی وافر مقدار میں گندم ہونے کے باوجود بھی گندم کی قیمت بڑھ جانا یہ لمحہ فکریہ کی بات ہے
ڈیرہ غازی خان سے سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی
