BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان سے بیورو چیف ناصر محمود کی رپورٹ کے مطابق مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی

ڈیرہ غازی خان سے بیورو چیف ناصر محمود کی رپورٹ کے مطابق مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہتر اقدامات کریں شہر میں ٹریفک کے روٹس بنائے جانے تاکہ بازاروں سے رش کم ہو جائے اور حادثات سے بھی بچا جاسکتا ہے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک اشارے لگائیں جائے اور ہر چوک پر ایک ٹریفک اہلکار تعینات کیا جائے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ رکشہ والوں کو بھی ایک علیحدہ اسٹاپ اور روٹس دیے جائیں اور کار پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہر میں زیادہ سے زیادہ کار پارکنگ کے لیے جگہ دیکر پارکنگ بنائی جائے ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہے اور یہاں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے روزانہ شہر میں ٹریفک حادثات ہورہے ہیں خاص طور پر طلبہ کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ پاکستان کا مستقبل ہیں

Exit mobile version