BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد حسین

ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد حسین بلوچ نے کہا کہ

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ مورخہ 29 اپریل 2025 کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ ورکرز کیلئے راشن کارڈ اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا تمام لوگ سمجھ رہے تھے کہ شاہد حکومت اپنے کسی سماجی پروگرام کے تحت یہ اعلان کر رہی ہے مگر اب علم ہوا ہے کہ راشن کارڈ اسکیم کی رقم سوشل سیکورٹی اور ورکر ویلفیئر فنڈ سے ادا کی جائے گی۔جبکہ سوشل سیکورٹی کا موجودہ قانون اِس کی اجازت نہیں دیتا۔لہذا حکومت بڑی اُجلت میں متعلقہ اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بغیر پنجاب اسمبلی سے قانون میں ترمیم کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ساتھیو:۔ ہمارا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اگر افسر شاہی کو پیسے تقسیم کرنے کا اختیار مل گیا تو یہ دونوں ادارے کنگال ہو جائیں گے اور جن مقاصد کیلئے یہ ادارے بنائے گئے ہیں وہ سہولیات ختم ہو جائیں گی۔حالانکہ سوشل سیکورٹی کی سہولتوں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گرانٹس کے حوالے سے پہلے ہی مزدور طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔
ساتھیو:۔ اِس موقع پر اگر ہم خاموش رہے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرئے گی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ادارے برباد ہو جائیں گے یہ ادارے ہمارے بزرگوں کی جدو جہد سے بنے ہیں لہذا اِن کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے ا

Exit mobile version