ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ ہے،بطور پاکستانی ہر ایک فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بانی پاکستانی کی تعلیمات اور افکار پر عمل کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے،پاکستان کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ حکمران طبقہ کی بدنیتی اور نااہلی ہے اگر یہ لوگ قیام پاکستان کے مقصد کو سمجھتے ہوئے خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر آگے بڑھتے تو آج پاکستان کا شمار آزادی کے 77 سال بعد بھی ترقی یافتہ اور مقروض ممالک کی فہرست میں نہ ہورہا ہوتا،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح نے جو خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا اسے یکسر فراموش کردیا گیا ہے،آج ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اسے پھر سے یاد کرتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قائد ڈے ہمیں ان چیلنجوں کی یاد دلاتا ہے جن کا سامنا قائدِ اعظم نے 1947ء میں ملک کو آزاد کرانے کے لیے کیا تھا، ہمیں اس عزم کی جانب دوبارہ متوجہ ہونے اور حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ہمارا ملک ابھی تک سخت مشکلات کی زد میں ہے لیکن یہ اس کے قیام کے وقت درپیش مشکلات کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔
ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد نے بانی پاکستان
