ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد حسین بلوچ نے کہا
کہ حکومت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اسمبلی اور سینیٹرز سمیت جس کی جتنی چاہے تنخواہیں بڑھائے مگر ملازمین اور صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور پہلے سے طے شدہ حقوق غصب کرنے سے باز رہے اور پنشن گریجویٹی ،لیو انکیشمنٹ ، اور وفات پانے والے یا معزور ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت سے محروم نہ کریں سجاد حسین بلوچ نے مزید کہا کہ حکمران مجبور ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے بعد سکھ و چین سے نہیں بیٹھیں گے مظلوموں کی بددعائیں حکمرانوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گی انھوں نے کہا کہ ابھی مزدور طبقہ سڑکوں پر نہیں نکلا اگر حکمرانوں نے ملازمین و مزدور کش اقدامات واپس نہ لیئے تو فیصلہ کن احتجاج ہو گا کیونکہ غریبوں مزدوروں نے اقتدار کے لیے نہیں اپنے حقوق کے لئے نکلنا ہے تو حقوق ملنے تک جانوں کی پرواہ کئے بغیر احتجاج جاری رکھنا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین اور مزدوروں کے حقوق بحال کرے
