ڈیرہ غازی خان خدا بخش چوک چمن زار کالونی میں مستقبل پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جس میں مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود نے کہا کہ چمن زار کالونی میں بارشوں کے پانی سے موضی بیماریوں کا خطرہ ہے اور یہاں کے لوگوں کو گلیوں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا کرناپڑتا ہے ہم کمشنر ڈیرہ غازی خان اور چیف آفیسر کارپوریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کالونی سے بارشوں کے روکے ہوئے پانی کو کالونی سے باہر نکالا جائے تاکہ موضی بیماریوں سے بچا جاسکے اور لوگوں کو گزرنے کے لیے صاف راستہ فراہم کیا جائے اس دوران سٹی صدر مستقبل پاکستان پارٹی ناظم علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلیوں میں بجلی کی تاریں گری پڑی ہوئی ہیں معصوم بچوں کا ان گلیوں سے گزر ہوتا ہے اور بچوں ان بجلی کی تاروں خطرہ ہے ہم ایکس ای این واپڈا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں زیادہ سے زیادہ بجلی کے کھمبے لگائے جائیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ہم بھی انہی کے راستے پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اور یہی مستقبل پاکستان پارٹی نظریہ ہے
