BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر لیبر ونگ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن

ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر لیبر ونگ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے استحکام پاکستان پنجاب کے صدر رانا محمد نذیر اور لاہور کے نائب صدر میاں محمد اکرم مہر صاحب کے ساتھ ٹیلی فون رابطہ کیا اس دوران عامر محمود قریشی نے رانا محمد نذیر اور میاں محمد اکرم مہر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ڈیرہ غازی خان میں استحکام پاکستان پارٹی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی عامر محمود قریشی نے رانا محمد نذیر اور میاں محمد اکرم مہر صاحب کو ڈیرہ غازی خان آمد کی دعوت بھی دی اور کہا کہ قائدین نے مجھے لیبر ونگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے میں انشاءاللہ ماضی کی طرح لیبر کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا اور مزدوروں کے بچوں کے لیے بھی لیبر ڈپارٹمنٹ پنجاب سے انکے حقوق کی بات کروں گا اور یہی میرے قائد صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا پیغام ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں آخر میں رانا محمد نذیر اور میاں محمد اکرم مہر کہا کہ ہم جلد ہی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے مجھے یقین ہے کہ ڈیرہ غازی خان والے مہمان نوازی میں بہت زیادہ آگے ہیں

  • Exit mobile version