BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر میاں عبدالرحمن بودلہ نے شیخ ناصر محمود قریشی

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر میاں عبدالرحمن بودلہ نے شیخ ناصر محمود قریشی کے ہمراہ سردار ایوب خان کھوسہ سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران نواب میاں عبدالرحمن بودلہ نے سردار ایوب خان کھوسہ کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ انشاءاللہ آنے والا دور استحکام پاکستان پارٹی کا ہی ہے شیخ ناصر محمود قریشی نے بھی اپنی گفتگو میں کہا کہ سردار ایوب خان کھوسہ کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے پارٹی کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور استحکام پاکستان پارٹی ڈیرہ غازی خان میں مظبوط اور مستحکم ہو جائے گی عبدالعلیم خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا یہ ہی استحکام پاکستان پارٹی کا مشور ہے

Exit mobile version