BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت نواب میاں عبدالرحمن

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت نواب میاں عبدالرحمن بودلہ ڈویژنل آرگنائزر استحکام پاکستان پارٹی نے کی اجلاس میں سردار ایوب خان کھوسہ ڈاکٹر شاہین کھوسہ اور شیخ ناصر محمود قریشی اور شفیق الرحمن قریشی نے شرکت کی اس اجلاس کی میٹنگ میں ضلعی صدر کے لیے اراکین سے مشاورت بھی کی گئی اور سردار ایوب خان کھوسہ نے نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اعلان بھی کیا اس دوران ڈاکٹر شاہین کھوسہ ضلعی آرگنائزر خواتین ونگ اور ناصر محمود قریشی شفیق الرحمن قریشی نے سردار ایوب خان کھوسہ کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کی نواب میاں عبدالرحمن بودلہ نے کہا کہ مجھے فخر کہ سینئر سیاسی شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں اور جلد صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان ڈیرہ غازی خان تشریف لائیں گے اور ڈیرہ غازی خان کے لیے میگھا پروجیکٹ کا اعلان بھی کریں گے

Exit mobile version