ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر رفاکت عل گیلانی نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا
جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری ڈیرہ غازی خان شیخ ناصر محمود قریشی اور سٹی صدر ملک محمد راشد، تحصیل صدر شفیق الرحمن قریشی تحصیل جنرل سیکریٹری عبدالعزیز اور دیگر عہدے داروں سے سٹی آفس استحکام پاکستان پارٹی میں ملاقات کی اور ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر محمود قریشی نے انہیں خوش آمدید کہا اس دوران رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں استحکام پاکستان پارٹی کو عامر محمود قریشی جیسے نوجوانوں کی ضرورت تھی اور وہ کمی آج پوری ہوگئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ عامر محمود قریشی استحکام پاکستان پارٹی کو ضلعی قیادت اور سٹی صدر ملک محمد راشد کے ملکر صدر استحکام پاکستان عبدالعلیم خان کے پیغام کو گھر جا کر پہچانیں گے اور آنے والا دور انشاءاللہ استحکام پاکستان کا ہے اس دوران ناصر محمود قریشی نے رفاقت علی گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان صوبائی جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی اور نائب صدر لاہور استحکام پاکستان پارٹی میاں محمد اکرم مہر صاحب کو ڈیرہ غازی خان ورکرز کنونشن اور ضلعی آفس کے افتتاح کے لیے دعوت دے رہے ہیں اور عبدالعلیم خان کا ڈیرہ غازی خان میں تاریخ ساز شاندار استقبال کیا جائے گا
