BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرخ چیمہ صاحب نے ڈیرہ غازی

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرخ چیمہ صاحب نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پریس کانفرنس کی گئی جس میں تنظیم سازی کے حوالے سے عہدے داروں سے مشاورت کے بعد نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کو ڈویژنل آرگنائزر اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کو ضلعی آرگنائزر خواتین ونگ اور شیخ ناصر محمود قریشی کو سرپرست اعلی مقرر کیا گیا ہے اس دوران جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر فرخ چیمہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ضلع کے آرگنائزر ملکر استحکام پاکستان پارٹی کے لیے کام کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ شیخ ناصر محمود قریشی کی سرپرستی میں ڈیرہ غازی خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا قلعہ بنائیں گے اور عہدے دار اور ورکر ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہے اس دوران نواب میاں عبدالرحمن بودلہ اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور شیخ ناصر محمود قریشی نے ڈاکٹر فرخ چیمہ صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم علیم خان اور استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہوگا

Exit mobile version