BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان، ،آر پی او فیصل رانا کی ڈی جی خان پولیس لائنز کی انسپکشن

ڈیرہ غازی خان، ،آر پی او فیصل رانا کی ڈی جی خان پولیس لائنز کی انسپکشن ،

پولیس لائنز میں اہلکاروں کی بیرکس،کچن،ریکارڈ کا معائنہ کیا،واش رومز سمیت لائنز کی صفائی ستھرائی چیک کی ،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی جی خاں پولیس لائنز کا دورہ کیا ،ڈی پی او عمر سعید ملک نے آر پی او کا استقبال کیا،آر پی او نے پولیس لائنز میں اہلکاروں کے آرام۔کے لئے مختص بیرکس دیکھیں ان میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے پولیس لائنز کے اسلحہ خانہ اور مال خانہ کو بھی چیک کیا ،لائنز کے کچن کو چیک کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ پولیس اہلکاروں کو صحت مند کھانے کی فراہمی کے حوالے سے تمام اقدام اٹھائے جائیں ،آر پی او نے لائنز میں تعینات اہلکاروں سے مختلف سوالات بھی کئے ،پولیس لائنز کے واش روم سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے بہتر سے بہترین بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں،

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version