ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو وقار علی خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، پاک فوج کے افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شر کت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی طر ف سے کورونا کے لئے جاری حفاظتی اقدامات کو چیک کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے شہریوں کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے حکومتی ادار وں کا ساتھ دینا ہو گا ۔حکومت اور تمام ادارے کور ونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اس موقع پر کہا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹر میں موجود افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیوررو چیف جہلم
