ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃالعین ملک کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت سمیت ادویات کی فراہمی اور انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی سی چکوال نے مریضوں و لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے کہ ہسپتال آنے والوں کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، مریضوں و لواحقین کے فیڈ بیک پر ڈی سی چکوال نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ کسی مریض کو علاج و معالجے کے لیے دوسرے شہر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے، اس مقصد کے لیے آئے روز ہسپتالوں میں جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں
