BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ جہلم جم خانہ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ جہلم جم خانہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر شیرازی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیوڈاکٹر وقار علی خان بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ:چوہدری ماجد حسین ڈپٹی بیورو چیف جہلم

Exit mobile version