BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

دینہ: (ملک وسیم اختر) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور علاج معالجے کے حوالے سے سہولیات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اور طبی سہولیات کے معیار کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مریضوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور سہولیات کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Exit mobile version