جہلم(ملک وسیم اختر )ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 22 ہونہار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جبکہ گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول کے ڈرون تیار کرنے والے طالب علم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول میں منعقدہ تقریب
