ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق سمیت واپڈا، سوئی گیس کے نمائندگان موقع پر موجود تھے، اجلاس میں 2 کیس منظوری کے لیے پیش کئے گئے، شرائط و ضوابط پر کیسز کو پرکھنے کے بعد کیسز کی منظوری دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر حسین ورک نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے، پیٹرول پمپس کو ترجیحی بنیادوں پر میرٹ پر اجازت نامے جاری کئے جارہے ہیں،تمام متعلقہ محکمے پٹرول پمپس قائم کرنے کے لئے این او سیز کی درخواستوں پر عمل درآمد کریں، پیٹرول پمپس کو تمام این او سیز حاصل کرنے اور شرائط کو پورا کرنے کے بعد کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، این او سی کے بغیر کام کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام پیٹرول پمپس مالکان تمام تر سیفٹی اقدامات یقینی بنائیں
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات
