ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جھنڈوال۔ساروچک۔چک پنڈی کا اچانک دورہ کیا اور علاقہ میں تحصیل کونسل گجرات کے انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا،
معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کام کا معیار چیک کیا اور میٹریل کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں اور معززین پر زور دیا کہ وہ بھی ان منصوبوں کی نگرانی کریں. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ تحصیل کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں
