BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر راؤ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرنگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں ریونیو کھلی کچہری کی صدارت کی اور آنے والے سائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر ان کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد سے لوگوں کو روز مرہ کے معاملات وراثتی انتقالات، فرد و رجسٹریشن،ناجائز قبضہ، ڈومیسائل کے حصول کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے، عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے لے کر ریونیو افسران سمیت پٹواری تک ایک چھت تلے موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں اور شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version