BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا رمضان سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمان نے رمضان سہولت بازار جہلم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا رمضان سہولت بازار کا دورہ

جہلم (ملک وسیم اختر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر جاکر سبزیوں، پھلوں، آٹے، چینی اور دیگر اشیاء کی کوالٹی اور نرخوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بازار میں موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے سہولت بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر رائے لی۔ شہریوں نے سہولت بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کی توقع ظاہر کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Exit mobile version