ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس میں جلوس روٹ اور تھانہ سٹی کے علاقہ میدان پاکستان کا وزٹ،
ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کیے،
ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے جلوس کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،
انکے مسائل پوچھے اور حل کےلئے احکامات جاری کیے،
سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،
ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او دینہ اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،
دونوں افسران کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،
شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،
عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
