BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کا یونین کونسل 16 کا دورہ، ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم کا یونین کونسل 16 کا دورہ، ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا جائزہ

جہلم (ملک وسیم اختر) — ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں یونین کونسل 16 کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

محمد میثم عباس کا کہنا تھا کہ "صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔”

انہوں نے صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی صفائی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ جہلم کو ایک ماڈل ضلع بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر گلیوں، نالیوں اور عوامی مقامات کی صفائی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version