BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ٹاہلیانوالہ میں محکمہ ایجوکیشن کی 3 کنال 9 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

واگزار کرائی گئی زمین محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کر دی گئے ہے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری و نجی اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ،قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے حکومت سختی سے نپٹے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، جہاں سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ان کو ہر حال میں واگزار کروایا جائے گا۔

Exit mobile version