BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیر صدارت ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران امن وامان

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیر صدارت ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کروانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کیلئے مربوط حکمت عملی سے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تمام شہری بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اطلاع کریں۔

Exit mobile version