ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ اور ان کی قلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں اور انسپیکشن کے عمل کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ریڑھی بازار اور ڈی سی کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور وہاں پر اشیاء کے معیار پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، آٹے کی سبسڈی ریٹ پر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو ہدایت کی شہر میں موجود تمام مین ہولز کور کیے جائیں، سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کے ساتھ سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام بس سٹاپس میں بیٹھنے کا مناسب بندوبست کیا جائے وہاں کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جائے اور ان کو وائٹ واش بھی کیا جائے۔
